پاکستان کےایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، فاروقی


پاکستان کےایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، فاروقی

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےخطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اس لئے قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، خطے میں تناؤ میں کمی اور امن کے لئے کوششوں کی گنجائش موجود ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 158 روزہوگئے ہیں اور 80 لاکھ کشمیریوں کادنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

قبوضہ وادی میں غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی دنیا کومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم کا وژن ظاہر کرتا ہے، پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں،

وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کو متعلقہ وزرائے خارجہ سےرابطے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر خارجہ کے دوروں کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں.

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری