جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا: صدر حسن روحانی


جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے امریکی حملے میں جاں شہید ہونے والے جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایرانی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ جنرل سلیمانی داعش کو شکست نہ دیتے تو لندن میں آپ تحفظ کا مزہ نہ لیتے۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا ایران نیوکلیئر ڈیل پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاہم نیوکلیئر ڈیل مضبوط بنانے کے لیے یورپ، چین اور روس کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے حسن روحانی پر زور دیا کہ فوری طور پر لڑائی ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔

ایران کے صدر نے یورپی کونسل کے سربراہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا کی جانب سے دواؤں اور غذائی اجناس پر پابندیاں لگانا معاشی دہشتگردی ہے، اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر یورپ امریکا سے آزاد پالیسی اپنائے۔

خیال رہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے بھی عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر بلیسٹک میزائل سے حملے کئے تھے جس میں 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا 

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں