عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے


عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جدید عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے رہنما اور عمان کے سلطان قابوس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رائل کورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’انتہائی دکھ اور شدید رنج کے ساتھ رائل کورٹ عزت مآب سلطان قابوس کا سوگ منا رہا ہے جو جمعے کے روز انتقال کرگئے اور ان کے جانشین کے حوالے سے بات چیت جاری ہے‘۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلطان قابوس 1970میں اس وقت سے برسر اقتدار تھے جب محل میں ایک بغاوت کے نتیجے میں انہوں نے اپنے والد کو معزول کردیا تھا اور بڑی آنت کے کینسر کے باعث کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

عمان کی سرکاری خبررساں ادارے نے سلطان کی موت کی وجہ کا اعلان نہیں کیا لیکن وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ایک ماہ قبل ہی بیلجئم میں زیر علاج رہ کر وطن واپس لوٹے تھے۔

انہوں نے سوگواران میں کوئی جانشین شامل نہیں کیوں کہ وہ غیر شادی شدہ تھے، نہ تو ان کے کوئی بچے تھے اور نہ ہی کوئی بھائی۔

یہ واضح نہیں کہ سلطان قابوس کی جگہ کون سنبھالنے گا جن کے ملک میں اگلا حکمران منتخب کرنے کا الگ ہی طریقہ کار ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری