راناثنااللہ اور سابق سینیٹر وقار احمد خان کے نام ای سی ایل میں شامل


راناثنااللہ اور سابق سینیٹر وقار احمد خان کے نام ای سی ایل میں شامل

وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اور پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر وقاراحمد خان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناااللہ کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا،آمدن سے زائداثاثے اورمنشیات کیس میں زیرتفتیش ہونے پر رانا ثنااللہ کانام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سفارش منظورکی،وزارت داخلہ نے مریم نوازاورجاوید لطیف کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کردی۔

مقامی ذرائع وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ سابق سینیٹر وقاراحمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیاگیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری