پاکستانی وزیرِ خارجہ کی امریکی نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرِ دفاع جان روڈ سے ملاقات میں مشرقی وسطی میں کشیدگی سمیت متعدد مسائل پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ کی امریکی نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرِ دفاع جان روڈ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک امریکا دفاع، تعاون اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پورے خطے کے لیے خطرات کا مؤجب بن سکتی ہے، پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے امن کاوشیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی کوششوں کی تعریف کی۔

جان روڈ نے دفاع سے متعلق تعاون کے بارے میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون دو طرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔

وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے امریکی نائب وزیرِ دفاع کو آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کا عسکری تعلیم و تربیت پروگرام کی بحالی کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے، اس فیصلے سے دونوں ممالک میں عسکری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری