ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکا کا اعتراف


ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکا کا اعتراف

امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران نے میزائل حملے کیے تھے جن میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پہلے پنٹاگون نے کہا تھا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اب فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا ہے، صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس عراق میں تعینات کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے لئے انجام دی جانے والی اس کامیاب انتقامی کارروائی میں کم سے کم اسّی دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور دوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکا نے ابتدا میں کہا تھا کہ ایرانی حملے میں فوجی اڈوں کو صرف مالی نقصان پہنچا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری