وزیراعظم ریلیف پیکیج کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر شہریوں کی آمد+تصاویر


وزیراعظم ریلیف پیکیج کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر شہریوں کی آمد+تصاویر

وزیراعظم ریلیف پیکیج کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پرخریداری کیلیے شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وافر مقدار میں اشیائے ضروریہ پہنچا دی گئی ہیں، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کا رش لگ گیا ہے

وزیراعظم ریلیف پیکیج کے بعد اسٹورز پر شہریوں کی جانب سے خریداری زور و شور سے جاری ہے، ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وافر مقدار میں اشیائے ضروریہ پہنچا دی گئی ہیں

ملک بھر میں پانچ بنیادی اشیا چینی، چاول، آٹا، گھی اور دالوں پر خصوصی رعایت سے عوام مستفید ہو رہے ہیں

حکام کی طرف سے تمام ملازمین کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سخت ترین ایکشن ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چھ ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع  ہوگیا ہے

اس پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت چینی سات روپے کمی سے 68 روپے فی کلو دی جارہی ہے، اسی طرح گھی کی قیمت میں بیس روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ  ایک سو نوے کے بجائے ایک سو ستر روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی دس روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے، آٹے کا دس کلوگرام کا تھیلا صرف چار سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے

وزیراعظم کے رعایتی اشیا کے پیکیج کا شہریوں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

رپورٹ: صفدر عباس

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری