ایرانی وزیر خارجہ کی عمان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات


ایرانی وزیر خارجہ کی عمان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی اور کینیڈین ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینیڈا کے وزیر خارجہ «فرانسوا-فیلیپ شامپین» François-Philippe Champagne سے ان کی خواہش پر کل مسقط میں ملاقات کی۔

ملاقات میں تہران میں یوکرین کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی مسافروں کے عدالتی،ٹیکنیکی اور قونصلر حقوق سے متعلق باہمی طور پر تعاون کرنے پر گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے محکمہ خارجہ کے فنی ماہرین کے درمیان مسلسل رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی  کےامور سمیت علاقائی اور باہمی مسائل پر بات چیت کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری