آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ


آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سندھ میں آئی جی کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ میں آئی جی کلیم امام کو تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، نئے آئی جی کے ناموں پر وفاق اور صوبے میں مشورے جاری ہیں، ڈاکٹر کامران فضل اوردیگر ناموں پر مشاورت ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نےسندھ کو آگاہ کیا،جوابی خط لکھنےکی ضرورت نہیں،  آئی جی پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی سطح پرصلح مشورےجاری ہیں، وفاق نے یقین  دلایا جلد آئی جی کے نام پراتفاق ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاپنے قریبی ذرائع کو آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

اس سے قبل آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق وفاق نے سندھ حکومت کو جوابی خط ارسال کیا تھا، جس میں موقف اپنایا تھاکہ سندھ حکومت کی درخواست پر غورجاری ہے، حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے، فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا۔

یاد رہے جمعرات کو سندھ حکومت نے وفاق کو خط میں کہا تھا صوبائی کابینہ آئی جی تبدیل کرنے کی منظوری دے چکی ہے ، آئی جی جرائم روکنے میں ناکام رہے ،  سندھ حکومت نے نئے آئی جی کے لیے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل کے نام تجویز کیے تھے ۔

بعد ازاں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ جس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

بعد ازاں تحریک انصاف نے آئی جی سندھ کے تبادلے کو روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری