امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزآج پاکستان پہنچیں گی


امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزآج پاکستان پہنچیں گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ واشنگٹن کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی، وہ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچیں گی، ایلس ویلز دارالحکومت میں پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

ایلس ویلز کی پاکستان میں سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ 13 جنوری سے سہ ملکی دورے پر ہیں، سب سے پہلے انہوں نے سری لنکن دارالحکومت کولمبو کا دورہ کیا، اس کے بعد وہ بھارت گئیں۔اب اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وہ پاکستان آئیں گی، ان کا دورہ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری