یورپی ممالک کا رویہ نہ بدلا تو ایران جوہری معاہدے پر نظرثانی کرسکتا ہے، لاریجانی


یورپی ممالک کا رویہ نہ بدلا تو ایران جوہری معاہدے پر نظرثانی کرسکتا ہے، لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ان ممالک کا رویہ نہ بدلا تو ایران ایران جوہری معاہدے پر نظرثانی کرسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کی غیر منصفانہ رفتارپر مشترکہ جوہری معاہدے کی شق 37 کے مطابق ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

لاریجانی کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک امریکا کے ساتھ ملکر خطے کے امن و اماں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک تین یورپی ممالک فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے کی شق 37 کی روشنی میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرکے دنیا پر جنگل کی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم یورپی ممالک کی منہ زوری کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں یورپی یونین مشترکہ جوہری معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بجائے صرف ایران کو نصیحتیں کررہے ہیں جبکہ معاہدے پر عمل ایران کے لئے نہیں بلکہ فریقین کے لئے ضروری ہے

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری