پاکستان میں آٹے کا شدید بحران، 3 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری


پاکستان میں آٹے کا شدید بحران، 3 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری

ملک بھرمیں آٹے کے شدید بحران کے پیش نظراقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری دےدی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری دیدی،ترجمان وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ پہلا جہاز گندم لے کر 15فروری کو پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت خزانہ کاکہناہے کہ پنجاب اور پاسکو کو ذخائر سے گندم ریلیز کرنے کی ہدایت کردی ہے،درآمد شدہ گندم کی پاکستان آمد 31مارچ تک مکمل ہوگی،پہلا جہاز گندم لے کر 15فروری کو پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ آج درآمدکنندگان کوگندم لائسنس جاری کردیاجائےگا،ای سی سی نے بغیر ریگولیٹری ڈیوٹی کے گندم کی درآمد کی اجازت دی،سٹیٹ بینک تمام بینکوں کودرآمدکیلئے ایل سی کی ہدایات جاری کرےگا۔

ذرائع کاکہناہے کہ روایتی طور تمام امورکوطے کرنے میں15سے 20 دن لگتے ہیں،جاری آٹابحران کی وجہ سے تمام امور48 گھنٹوں میں مکمل کئے جائیں گے۔

ذرائع کامزیدکہناہے کہ یوکرائن سے گندم جلدپاکستان لائی جاسکتی ہے،اس حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ آسٹریلیااورامریکا سے گندم آنے میں50دن سے زیادہ کاعرصہ درکار ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری