ساری زندگی چندہ جمع کرنے والے معیشت کو کنٹرول نہیں کرسکتے، احسن اقبال


ساری زندگی چندہ جمع کرنے والے معیشت کو کنٹرول نہیں کرسکتے، احسن اقبال

نارووال سپورٹس سٹی کیس میں گرفتار احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لنگر خانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیاکہ آٹا ستر روپے کلو بھی نہیں مل رہا،جس شخص نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ کیا معیشت کو کنٹرول کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نارووال اسپورٹس کمپلیکس اسکینڈل کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لنگر خانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ نوجوان نسل کو نوکریوں کے لارے دئیے گئے تاہم وہ ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے گھوم رہے ہیں لیکن روزگار نہیں مل رہا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے آٹے بحران پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہووہ کیا معیشت کو کنٹرول کرے گا،ایسے شخص کا کیا وژن ہوگا،آٹا ستر روپے کلو بھی نہیں مل رہا جبکہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل نیب نے سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا،دوران سماعت نیب نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری