شمال اور شمال مغربی پاکستان برفباری کا نیا سلسلہ شروع


شمال اور شمال مغربی پاکستان برفباری کا نیا سلسلہ شروع

آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی حصوں، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے _

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی حصوں، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

غذر میں اکثر رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے، ہنزہ اور شمالی وزیرستان میں برف باری سے سردی بڑھ گئی ہے۔

وادیٔ زیارت میں بھی ہلکی برف باری ہوئی، جبکہ کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان میں کان مہتر زئی میں برف باری کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہے، کوژک ٹاپ پر برف باری کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے، برف ہٹانےکا کام جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ پر برف کے ڈھیر اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے اسکردو کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کا فضائی رابطہ تقریباً ایک ہفتے سے منقطع ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری