مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد


مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کا فزیو ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے فزیوتھراپی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا _

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے شعبہ فلاح و بہبود کی کاوشوں سے فزیو ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے سنگھ پورہ میں فری فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا_ 

ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے  فزیو تھراپی کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محترمہ عندلیب اور محترمہ رضوانہ بھی اس موقع پر موجود تھیںکیمپ کا آغاز صبح 10 بجے کیا گیا اور مریضوں کے معائنے کا سلسلہ دوپہر 3 بجے تک جاری رہا جس میں دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

کیمپ میں مریضوں کے فری معائنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات اور جیل بھی تقسیم کئے گئے۔ مریضوں نے فزیوتھراپی کیمپ کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا اور محترمہ زہرا نقوی اور محترمہ حنا تقوی نے کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری