پاکستان میں فارسی ادب سے متعلق ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوگا


پاکستان میں فارسی ادب سے متعلق ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوگا

پاکستان کے صوبے پنجاب میں فارسی زبان و ادب سے متعلق ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں صدر شعبہ اردو تہران یونیورسٹی بھی شریک کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ اردو تہران یونیورسٹی کے سربراہ " ڈاکٹر محمد کیومرثی جرتوده" نے لاہور کی خواتین یورنیورسٹی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ اور وہ صوبے پنجاب میں ہفتہ زبان اور فارسی ادب کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایرنی ثقافتی اداروں کی تعاون سے پاکستان کی اہم یورنیورسٹیوں میں سرگرم فارسی زبان کے پروفیسر اور طالب علموں کیلئے دو الگ الگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فارسی نہ صرف برصغیر خطے کی صدیوں سے سرکاری اور عام زبان کے طورپر استعمال رہی ہے بلکہ یہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی پہنچان بھی ہے جنہوں جو دہائیوں سے اس زبان سے منسلک رہے ہیں تاہم آج اس زبان کی تعلیم اور توثیق کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے.

فارسی، پاکستان کا قومی ورثہ ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور نا ٹوٹنے والا پُل ہے اور پاکستانی عوام اپنی قومی زبان اردو میں بات تو کرتے ہیں مگر وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ فارسی، اردو زبان کی ماں ہے جو صدیوں سے برصغیر میں رائج رہی ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں ایران سے خصوصی طور پر سعدی فاونڈیشن کے نائب سربراہ "رضا مراد صحرایی"  اور معروف سکالر  ڈاکٹر علی کاووسی نژاد بهی خطاب کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری