ایٹمی پروگرام معاہدے میں اقوام متحدہ کو ملوث کرنے پر ایران کی دھمکی


ایٹمی پروگرام معاہدے میں اقوام متحدہ کو ملوث کرنے پر ایران کی دھمکی

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنا نامناسب رویہ بدلنا ہوگا، فائل سلامتی کونسل کو بھجوائی تو این پی ٹی چھوڑ دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایٹمی پروگرام معاہدے میں اقوام متحدہ کو ملوث کرنے پر ایران نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق فائل یواین کو نہیں بجھوائی جانی چاہیئے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنا نامناسب رویہ بدلنا ہوگا، فائل سلامتی کونسل کو بھجوائی تو این پی ٹی چھوڑ دیں گے۔

اس سے قبل ایران کے پارلیمانی اسپیکر علی لاریحانی نے خبردار کیا کہ اگر یورپی ممالک نے ایران کے خلاف تنازعات کے حل کے لیے غیرمنصفانہ میکنزم نافذ کیا تو اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری