کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی، اسلحہ اور منشیات سمیت ایک درجن ملزمان گرفتار


کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی، اسلحہ اور منشیات سمیت ایک درجن ملزمان گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسزنے ایک درجن شرپسندوں کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کرچی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں  نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کھوکھراپار، ماڈل کالونی، ملیرسٹی، عیدگاہ، گارڈن،نبی  بخش،کلاکوٹ، کلری، بغدادی اور جیکسن کے علاقوں سے نعیم، محمد حسین،اورنگزیب عرف بڈھا،محمد فرحان عرف طوطا، شہزاد علی عرف راجہ، محمد احسان عرف نینو، عبداللہ کریم بخش عرف پپو، شاہ حسین، خلیل، ربیع عالم عرف منا، شیر خان اور سبز علی کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی بر آمدکرکے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری