پاک بنگلادیش ٹی20: لاہورمیں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات


پاک بنگلادیش ٹی20: لاہورمیں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات

لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹی 20 سیریز کیلئے سیکیورٹی اور ٹریک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور میں سی سی پی او ذوالفقار حمید اور سیکیورٹی افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 جنوری کی رات سے 27 جنوری تک لاہور میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق میچوں کے دوران 10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ٹیم کی ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم منتقلی کی ریہرسل بھی کی گئی۔ میچوں کے دوران بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات رہیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹیموں اور اسٹیڈیم کے اطراف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

گھڑسوار دستے اسٹیڈیم کے باہر گشت کریں گے، جب کہ سیکیورٹی انتظامات میں پاک آرمی اور رینجرز کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہوگی۔ بنگلادیشی ٹیم کے روٹ پر رہائشیوں سے سیکیورٹی بانڈز بھی لئے جا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری