سندھ میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا، بلاول زرداری


سندھ میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا، بلاول زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے، سندھ حکومت نے ہزاروں کلومیٹر کی پانی کی پائپ لائنز بچھائی ہیں، سندھ میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں میں فرق نہیں، ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن ہے اور غریب دشمن معاشی پالیسی پرچل رہی ہے، حکومت ہر طر ف سے عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے

بلاول کا کہنا ہے کہ حکومت ہر طرح سے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، گیس، بجلی اور پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔ سلیکٹرز نے عمران خان کو لا کر عوام کو لائن میں لگ کر آٹا خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔

سندھ میں ایک پتھر تک نہیں لگایا، وفاق اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو اس کے حقوق دے، وفاق نے منصوبوں کے لیے سندھ کو ابھی تک فنڈز نہیں دیئے، نالائق اور نااہل حکومت ہمارا آئینی حق بھی ماررہی ہے، ہم اپنےحق سےزیادہ نہیں مانگ رہے، ہم دھمکی نہیں دے رہے کہ گیس بند کردیں گے۔

دو نہیں ایک پاکستان لیکن اگر ان کی پالیسی دیکھیں تو ایک نہیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں۔ ایک پاکستان میں قانون بھی ایک ہی ہونا چاہیے، پنجاب کاآئی جی فوری تبدیل ہوجاتا ہے لیکن سندھ کے لیے الگ قانون ہے، کیا آج تک سندھ ایک کالونی ہے؟ پنجاب کا آئی جی تبدیل ہوجاتا ہے اور وزیراعلیٰ کو پتہ ہی نہیں ہوتا، ایک سال سے سندھ میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری