جنرل سلیمانی کے قریبی ساتھی دہشت گردانہ حملے میں شہید


جنرل سلیمانی کے قریبی ساتھی دہشت گردانہ حملے میں شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر اور شہید جنرل سلیمانی کے قریبی ساتھی کو دہشت گردوں نے گولیاں مارکرشہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مغربی شہر دارخوین میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔

آج صبح ''دارخوین'' نامی شہر میں عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی اپنے گھر کے سامنے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خوزستان کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر محمدرضا نعمتی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 واضح رہے کہ عبدالحسین مجدمی مدافعان حرم اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری