عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کے لئے کوئی جگہ نہیں، مقتدی صدر


عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کے لئے کوئی جگہ نہیں، مقتدی صدر

عراقی صدر پارٹی کے رہنما مقتدی صدر نے عراق سے امریکی اتحادی افواج کا فوری انخلاء کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکا سمیت کسی بھی ملک کی افواج کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے اعلی سیاسی رہنما مقتدا الصدر نے امریکی حکام پر واضح کردیاہے کہ عراقی عوام کسی بھی غیرملکی افواج کی موجودگی کو پسند نہیں کرتے۔

 انہوں نے کہا کہ عراقی عوام چاہتے ہیں کہ امریکا فوری طور پر اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کا اصلی سبب امریکا ہے۔

مقتدا الصدر کا کہنا تھا کہ امریکا دوسرے ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری