پاکستان نے بھارت کے الزامت مستردکردیے

پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اقلیتوں کےبارےمیں بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے الزامت مستردکردیے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی تبلیغات مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کو آج 172 دن ہو گئے ہیں، وہاں قابض ظالم بھارتی فورسز نے حال ہی میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو غیر انسانی پابندیوں کا سامنا ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری