تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین


تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اس وقت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ دور اندیشی، تدبر اور بہترین حکمت عملی سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جس منشور کا واویلا مچا کر اقتدار میں آئی اس پر عمل درآمد کی ابھی تک کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے قریب موجود موقع پرست عناصر کا بھی اس بدحالی میں کلیدی کردار ہے۔عالمی طاقتوں کے مہرے بھی پاکستان کے استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔حکومت خود بھی خیالی دنیا میں رہتی ہے اور عوام کوبھی سہانے خواب دکھا کر خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کے لئے علمائے کرام آواز اٹھائیں کیونکہ یہ عمل غیر قانونی غیر آئینی اور غیر انسانی ہے۔

صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاوس کراچی اجلاس میں مولانا رضا محمد سعیدی،علی حسین نقوی،چوہدری اظہر حسین،یعقوب الحسینی،منور جعفری، ارشد اللہ،زہیر حیدر،محمد حیدر،ناصر الحسینی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری