جنرل قاآنی کو امریکی دھمکی پر ایران کا سخت رد عمل


جنرل قاآنی کو امریکی دھمکی پر ایران کا سخت رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنرل قاآنی کو امریکی دھمکی پر ایران کا سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی طرف سے جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر شدید رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کوفروغ دینے کے سلسلے میں امریکا کی حقیقت اور ماہیت دن بدن آشکار ہورہی ہے۔

سید عباس موسوی نے امریکی نمائندے برائن ہک کی جانب سے سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل اسرائیل دہشت گردانہ کارروائیوں میں فلسطین کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بناتا رہا ہے اور اب امریکی حکومت نے اسرائیل کی حکمت عملی کو اپنا لیا ہے جس کا امریکا کو سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

ترجمان نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ امریکا کے دہشت گردانہ اقدام پر خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ عالمی برادری کو امریکا کے غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

 ایرانی ترجمان نے کہا کہ چھپ کر بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے امریکی حکومت کی کمزوری، بزدلی اور ضعف کی علامت ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری