عراق؛ بغداد سمیت مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے+ تصاویر ویڈیو


عراق؛ بغداد سمیت مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے+ تصاویر ویڈیو

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں حشد الشعبی کی حمایت اور امریکا کےخلاف سخت مظاہرے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت بغداد سمیت درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد امریکا، اسرائیل اور آل سود کے خلاف مظاہرے کئے۔


 

مظاہرین نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم نذرآتش کردیا۔

لاکھوں مظاہرین نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق کو امریکی فوج کا قبرستان بنایا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق ایک آزاد ملک ہے بیرونی دخالت ناقابل برداشت ہے۔

عراقی عوام نے ملک بھرسے غیرملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری