ایرانی سفیرسے بابرندیم کی ملاقات، تیل کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرسے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے تیل ندیم بابر نے اہم ملاقات کی ہے۔

ایرانی سفیرسے بابرندیم کی ملاقات، تیل کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے تیل ندیم بابر نے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

ندیم بابر نے پاکستان میں توانائی کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بالخصوص وزارت تیل اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع پرامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری