شام؛ مشرقی ادلب میں 6اہم علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے


شام؛ مشرقی ادلب میں 6اہم علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے

شامی فوج نے مشرقی ادلب کے مضافات میں 6اہم دیہاتوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور رضاکارفورسزنے تکفیری دہشت گرد تنظیم ''النصرہ فرنٹ'' اور ''اجناد القوقاز'' کے قبضے سے متعدد اسٹریٹجیک علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سے «الدیر الغربی»، «تقانه»، «معره الشمارین»، «کرسیان»، «ابوجریف» اور «الدیر الشرقی» کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے النصرہ فرنٹ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ادلب کے بعض مضافاتی علاقے دہشت گرد گروہ ''اجناد القوقاز'' کے کنٹرول میں ہیں۔  

خیال رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری