پاکستان میں الیکٹرک رکشہ متعارف


پاکستان میں الیکٹرک رکشہ متعارف

پاکستان نے الیکٹرک رکشہ متعارف کروا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ برقی گاڑی(ای وی) پالیسی آنیوالے برسوں میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹرکو تبدیل کرنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر، پائیدار اور سستی سفری سہولیات ملیں گی۔

ملک کی پہلی مکمل طور پر تھری وہیلر برقی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موسمیات تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 5 نومبر کو منظور شدالیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کوفروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ای وی ایندھن پر مبنی ہم منصب کے مقابلے میں 70فیصدکم اخراجات پر چل پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کی بدولت شہریوں کوایندھن کے اخراجات میں بچت اور تیل کی درآمدی بل کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پالیسی میں مقامی طور پربجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ہم اس سلسلے میں پاکستان میں تشکیل شدہ ٹیگ لائن کو فروغ دینگے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی گاڑیاں مقامی طور پرتیارکرنے کیلیے آٹو مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھی ای وی پالیسی اور معاشی مراعات کو بڑھایا جائیگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری