ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی حضرت آیۃ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات


ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی حضرت آیۃ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرقم میں حضرت آیۃ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات کی ہے۔

  تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد نے حضرت آیۃ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات کی۔

 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد میں کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،النصیرہ کے چیئرمیں اور کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب ثاقب اکبر نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل جناب پیر صفدر گیلانی،متحدہ جمعیت اھل حدیث کے جناب مولانا مقصود سلفی،مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب ناصر عباس شیرازی،ھدیۃ الھادی کے مرکزی راھنما جناب رضیہ باللہ اور جمیعیت علمائے اسلام سینئر کے راھنما جناب طاھر حبیب شامل تھے-

     لیاقت بلوچ نے گفتگو میں مرجعیت کے مقام شامخ کو سراہتے ھوئے کہا کہ اس پیرانہ سالی میں آپ کی علمی اور فقاھتی میدان میں قیمتی جدوجہد اور خدمات کو سراہتے ھیں آپ کی قرآن کریم کے حوالے سے گراںقدر زحمات انتہائی قابل قدر ھیں خاص کر آپ نے ایک اعلیٰ پائے کی قرآن کریم کی تفسیر لکھ کر اور امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کے حوالے سے جو کاوشیں کی ھیں انکو خراج تحسین پیش کرتے ھیں یہ امت مسلمہ اور اسلام کی بہت بڑی خدمت ھے ھم نے پاکستان میں امت کے اتحاد کے لئے تمام مسالک کو اکٹھا کیا فرقہ واریت اور تکفیر کو ختم کرنے میں ملی یکجہتی کونسل کا عالیشان کردار ھے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور دھشتگردی کے عروج میں مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین  احمد، علامہ ساجد علی نقوی اور دیگر بزرگ علما نے ملکر یہ کونسل بنائی اور اتحاد امت کی مضبوط بنیاد رکھ دی یہ چوبیس سال کی جہد مسلسل کا نتیجہ ھے کہ آج تمام مسالک کے لوگ پاکستان میں اکٹھے ھیں فرقہ واریت اور تکفیر دم توڑ چکی ھے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی کاوشیں جاری ھیں ،آپ اور پوری امت اس وقت بڑے صدمے میں ھیں ھم آپ کی زیارت کرنے اور تعزیت عرض کرنے کے لئے آئے ھیں اور ایران کی اس استقامت کو سلام پیش کرتے ھیں کہ اسلام دشمن اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں خم ٹھونک کر کھڑا ھے-

    شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے ملی یکجہتی کونسل کے علمی تحقیقاتی کمیشن،خطبات جمعہ کمیشن اور مصالحتی کمیشن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ھم،پاکستان کےتمام علمائے بزرگ خاصکر حضرت علامہ سیدساجد علی نقوی کے سلام اور تعزیت کا پیغام لے کرآپ کے حضور آئے ھیں آپ سے درخواست ھے کہ اپنے نورانی بیانات سے ھمیں مستفیض فرمائیں۔

حضرت آیۃ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی گفتگو سے واضح ھے کہ  آپ سب اچھی سوچ اور فکر کی حامل محترم شخصیات ھیں آپ جو اتحاد امت اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رھے ھیں یہ بہت بڑی اسلام کی خدمت ھے امت کی فلاح اسی میں ھے کہ سامراجی طاقتوں اور اسلام دشمنوں کے مقابلے میں متحد رہیں  یہ جو شہدا کی قربانیاں ھیں یہ ان شااللہ سبب بنیں گی کہ اسلام سربلند ھو گا اور استعماری قوتیں خطے سے نکل جائیں۔

حضرت آیۃ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی نے فرمایا:  آپ سب کی کاوشوں کو تہہ دل سے سراھتا ھوں آپ یہ کوششیں جاری رکھیں ایران بھی انقلاب کے اوائل سے ہی مسلسل کوشش کر رھا ھے کہ ان ابلیسی طاقتوں کے مقابلے میں امت مسلمہ متحد اور سرفرازھو-

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری