حسن روحانی کی ترک ہم منصب سے تعزیت


حسن روحانی کی ترک ہم منصب سے تعزیت

ایران کے صدر نے ترک صدر کے نام پیغام میں ترکی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرتعزیت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدررجب طیب اردوغان کے نام پیغام میں ترکی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ترکی کے ساتھ  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہمہ گیرامداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے غم میں شریک اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ہمہ گیر امداد رسانی کے لئے آمادہ ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں آنے والے شدید زلزلے سے اب تک 29 افراد جاں بحق اور 1466 زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری