ایران کی مدد کرنے پر چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں


ایران کی مدد کرنے پر چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں چین، ہانگ کانگ اور دبئی میں قائم کمپنیوں اور 2 افراد کو شامل کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے پیٹرو کیمیکلز اور پٹرولیم کی 4 کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی ہے جس میں سے 2 کمپنیوں کا تعلق ہانگ کانگ سے اور دیگر کا تعلق شنگھائی اور دبئی سے ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں نے ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات متحدہ عرب امارات اور چین برآمد کرنے میں ایران کی قومی آئل کمپنی کی مدد کی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ نے بھی جمعرات کے روز پابندیوں والی فہرست میں نئے اندراجات کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی چین کی ایک، ہانگ کانگ میں قائم 2 کمپنیاں اور 2 افراد اس فہرست میں شامل ہیں۔ ہانگ کانگ میں قائم کمپنیوں میں سے ایک وزارت خزانہ کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری