ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شہری کے شدید زخمی ہونے پر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زوردیا گیا کہ ایسے احمقانہ اور بے حسی پر مبنی اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

پاکستان نے بھارت پر زوردیا کہ 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے، تازہ ترین اور اس سے قبل ہونے والی جنگ بندی کی دانستہ خلاف ورزیوں  کے واقعات کی تحقیقات کرائے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری