اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑٰ کی ٹکر سے دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے فیصل چوک پر تیز رفتار امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثہ فیصل چوک مرگلا روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری