پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج (پیر)لاہورمیں کھیلا جائیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کونو وکٹوں سے ہرادیا تھا۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اورروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سولہ اعشاریہ چار اورورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری