عوامی مسائل حل ہوئے نہ غریب کو ریلیف ملا، ثروت اعجاز قادری


عوامی مسائل حل ہوئے نہ غریب کو ریلیف ملا، ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کا فقدان ہے عوامی مسائل حل ہوئے نہ ہی غریب کو ریلیف ملا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آٹا کا غائب ہونا اور بلیک میں فروغ ہونا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں سے معاشی ترقی وخوشحالی اور غربت کے خاتمے کی امیدیں لگائے ہوئے ہیں،حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی غربت مہنگائی وبے روزگاری میں اضافہ نے غریب کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ،مسئلہ کشمیر آسان نہیں تو ناممکن بھی نہیں ہے پر امن طریقے سے مسئلہ کشمیر حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،پوری دنیا میں مسلم ممالک کو کمزور اور ان کے وسائل پر قبضے کی سازش ہورہی ہے، عراق، افغانستان، شام،یمن،لیبیا اور دیگر مسلم ممالک کی صورتحال سب کے سامنے ہے،یہود ونصاریٰ مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلم نسل کشی اور انسانیت کا قتل عام کررہا ہے کوئی اسے روکنے والا نہیں ہے،حق خود ارادیت اور آزادی کی تحریک کو بھارت ظلم وجبر اور ریاستی طاقت سے نہیں دبا سکتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری