چین: کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

چین سے شروع اور پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  کروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔

حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے، مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔

جرمنی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان اور امریکا سمیت کئی ممالک اپنے ایئرپورٹس پر وائرس سے بچاؤ کے لیےحفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری