افغانستان؛ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی نکلا، اعلیٰ افسران سمیت درجنوں ہلاک


افغانستان؛ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی نکلا، اعلیٰ افسران سمیت درجنوں ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں گرکرتباہ ہونے والا طیارہ امریکی ایئرفورس کاتھا، طیارے میں درجنوں افراد سوار تھے

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فضائیہ کے زیرِ استعمال بمبارڈیئر ای الیون اے نامی طیارہ صوبہ غزنی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

حادثے کی درست وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کو کسی کی جانب سے نشانہ بنانے کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔

کرنل سونی لیگیٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور اضافی معلومات ملتے ہیں اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح ہے کہ یہ طیارہ غزنی کے ایک ایسے علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے جہاں افغان طالبان کی اکثریت اورحکمرانی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ ’صورتحال سے آگاہ‘ ہیں لیکن مزید معلومات نہیں دے سکتے۔

 انہوں نے یقین دلایا کہ پینٹاگون تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس کی معلومات سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکی طیارے میں کئی افراد سوار تھے جن میں سے کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ طیارے میں ’بعض اہم امریکی‘ حکام اور افسران موجود تھے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری