چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کیلئے احکامات دیئے؛ شیخ رشید


چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کیلئے احکامات دیئے؛ شیخ رشید

شیخ رشید ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جس کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹ ہمارے دورکی نہیں ہے ، یہ 2013 سے 2017 تک کی ہے ، جب ہمارے دور کی آڈٹ رپورٹ آئے گی تو اعتراضات کا جواب دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ ساری قوم کی دلچسپی ایم ایل ون میں ہے، آج چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کیلئے احکامات دیئے ہیں ، چیف جسٹص کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی ، ہمیں 15دن کا نوٹس دیا گیاہے ، چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ ایم ایل ون پر فی الفور ٹینڈر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے مشکور ہیں اور چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق ریلوے کو آگے لے کر جائیں گے ،چیف جسٹس نے جو بھی ہدایت کی ہے اس پر عملدرآمد کریں گے ۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کہیں تو استعفیٰ بھی دوں گا لیکن آپ کی خواہش پر نہیں۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ جتنا عرصہ عمران خان رہیں گے اتنا عرصہ بزدار بھی رہیں گے، آپ عمران خان کے جانے کی بات کریں گے تو کہوں گا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری