مقبوضہ کشمیربدستوربھارتی فوج کے محاصرے میں


مقبوضہ کشمیربدستوربھارتی فوج کے محاصرے میں

مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر بھارتی افواج نے مزید سخت اقدامات کئے ہیں جس سے مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے محصورعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی فوجیوں نے سرینگر شہر اور علاقے کے دیگر حصوں میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

وادی کشمیر پیرکو مسلسل 176 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرے میں رہا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 بھارتی فوجیوں نے سرینگر، گاندربل، بڈگام،پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، بارہ مولا، بانڈی پورہ، کپواڑہ، ڈوڈا، رام بن، کشتواڑ، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کرلوگوں کو ہراساں کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری