طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، امریکی حکام


طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، امریکی حکام

امریکی فوجی حکام نے طالبان کی جانب سے طیارے کو مار گرانے کے دعوے کی تردید کر دی ہے، حکام نے کہا کہ طیارے کے دشمن کے فائر سے تباہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے فوجی طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی ہے، امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ افغان صوبے غزنی میں گر کر تباہ ہوا۔

تاہم امریکی فوجی حکام نے طالبان کی جانب سے طیارے کو مار گرانے کے دعوے کی تردید کر دی ہے، حکام نے کہا کہ طیارے کے دشمن کے فائر سے تباہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے ملک کے مشرقی حصے میں امریکی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں تمام سوار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ مشرقی حصے میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی فضائیہ کا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی صحافی کا کہنا تھا کہ اس نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا جس میں سے آگ نکل رہی تھی، ملبے کے ساتھ 2 جھلسی ہوئی لاشیں بھی جائے وقوع پر پڑی تھیں، طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا اور اس کے ٹکڑوں پر امریکی فضائیہ کا مونوگرام نظر آ رہا تھا۔

دوسری طرف ایک اعلیٰ ملٹری افسر نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

امریکی حکام نے طیارے میں سوار افراد کے متعلق تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم آزاد ذرائع کا کہناہے کہ طیارے میں شہید جنرل قاسم اور عماد مغنیہ کے قتل میں ملوث افسران بھی سوار تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری