سعودی عرب شہید جنرل سلیمانی کے قتل اور امریکی جرائم میں برابرکا شریک ہے، عباس موسوی


سعودی عرب شہید جنرل سلیمانی کے قتل اور امریکی جرائم میں برابرکا شریک ہے، عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ آل سعودی شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے رفقا کے قتل اور امریکی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خود کو داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا منہ بولا باپ سمجھتا ہے، اس لئے وہ یہ خیال کرتا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اگر استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا جائے تو اس سے دہشتگرد گروہ اور انکی حامی حکومتیں محفوظ ہو جائیں گی۔

عباس موسوی نے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر کو امریکی دہشتگردوں نے میزبان ملک کو اعتماد میں لئے بغیر ایک سول ایئرپورٹ پر شہید کیا جو تمام بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی حکام نے دہشتگرد امریکی حکومت اور طفل کش صیہونی ٹولے کے ساتھ ہمقدم ہو کر خطے کو بد امن کرنے میں ایک بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز امریکی چینل سی ان ان سے گفتگو میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکیوں کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے کے دہشتگردانہ عمل کا دفاع کیا اور اسے جائز قرار دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری