شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی اہلکار شہید


شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اوراسد خان شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری