بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 4 زخمی
راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے آئی ایس پی آر کے حوالےسے خبر دی ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ایل او سی کے لیپہ ویلی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4عام شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔






