یوم یکجہتی کشمیر؛ کراچی میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے+ تصاویر
کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں کشمیر روڈ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی
شرکا نے جھنڈے اور بینرز اٹھائے کشمیری بھائیوں سے محبت کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ دوقومی نظریہ درست تھا، عالمی برادری گجرات کے قصاب
مودی کے اقدامات کا نوٹس لے
یک جہتی کشمیر سے متعلق ریلی میں شریک گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مودی کے نئے بل سے بھارت کے مزید
ٹکڑے ہوں گے
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو، صوبائی وزرا اورکمشنر کراچی افتخار شلوانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہری ریلی میں شریک ہوئے
سندھ ، پنجاب ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شرکا نے ریلیوں میں شرکت کرکے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہار کیا
حافظ آباد، صادق آباد ، خوشاب، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی
اوکاڑہ میں منعقدہ ریلی "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی شیخوپورہ، بورے والا میں اظہار یکجہتی کےلیےقومی وکشمیری پرچم لہرائے گئے
پشاورمیں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، شرکا نے کشمیرکے جھنڈا اُٹھا رکھے تھے، نوشہرہ میں شوبراچوک سے خیر آباد تک ریلیاں نکالی گئیں
بلوچستان کےشہر ڈیرہ بگٹی میں تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ کوہلومیں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکا لی گئی
سندھ کےشہر سکھر، مٹھی، بدین سمیت ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں نے کشمیریوں کے حق میں صدائیں بلند کیں۔
















