ایرانی سفیر کی 5ممالک پرمبنی بلاک کےقیام کی تجویز


ایرانی سفیر کی 5ممالک پرمبنی بلاک کےقیام کی تجویز

پاکستان میں ایرانی سفیرسیدمحمد علی حسینی کی 5ممالک پرمبنی بلاک کےقیام کی تجویز پیش کردی، ان کا کہناہے کہ مجوزہ 5 رکنی بلاک سےخطےکےمسائل کےحل میں مدد اورتعاون بڑھےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیرسید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ خطےکے بہترمستقبل کیلئے پاکستان ، ترکی، روس، چین، ایران پر مبنی بلاک بنایاجاسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطےمیں اقتصادی ترقی کےحوالے سےاپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے فورم سے پاکستان، ایران کو معاشی ترقی کےحوالے سے موزوں مواقع مل رہے ہیں ۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ گوادر،چابہارکےدرمیان ریل نیٹ ورک سے خطےمیں معاشی ترقی کاآغازہوگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری