ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کھلی دہشت گردی ہے، صدرحسن روحانی


ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کھلی دہشت گردی ہے، صدرحسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کھلی دہشت گردی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیرقانونی اور عالمی معاہدوں و اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جھوٹا دعوی کرتا ہے کہ اس نے دواؤں پر پابندی نہیں لگائی ہے، واشنگٹن نے جب ایران کے خلاف بینکنگ سسٹم پر پابندی عائد کردی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دہشتگردانہ اقدام انجام دے رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کے دباؤ کے باوجود، گذشتہ دس برس میں ایران کی تجارت کا حجم بہتر ارب ڈالر رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے قوموں کی تحقیر کو مغربی ایشیا کے علاقے کے عوام کے حق میں امریکہ کا ایک اور ظلم قرار دیا اور کہا کہ علاقے کے عوام ان سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

 

درایں اثنا ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے خوراک اور دوائی خریدنے کے لئے بھی ہر طرح کے بینکنگ ٹرانجکشن کا راستہ بند کر دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خوراک اور دواؤں کے سلسلے میں امریکہ کے بے بنیاد دعؤوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے دواؤں کی خریداری کے لئے نام نہاد انساندوستانہ چینل شروع کرنے کا دعوی کیا جو کھوکھلا اور سراسر غلط ہے اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے برخلاف ہے اور ایران کے خلاف خوراک و دواؤں پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری