لاہورمیں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد


لاہورمیں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے انقلاب اسلامی کی41ویں سالگرہ سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں مختلف سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب دنیا کی نعمتوں میں سے ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی حکومت کا اسلامی جمہوریہ ایران نے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی، سربراہ القدس بریگیڈ قاسم سلیمانی کی شہادت امریکی سازش تھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات اور کشیدگی سامنے آئی اور انتقامی کارروائی کے طور پر ایران نے عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر کئی میزائل بھی داغے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری