جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر کئے جانے والا جلسہ تاریخی ہوگا، علامہ ناظرعباس تقوی


جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر کئے جانے والا جلسہ تاریخی ہوگا، علامہ ناظرعباس تقوی

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ 9 فروری نشترپارک میں ملت جعفریہ کاخطہ میں امریکی جارحیت کیخلاف اور امت مسلمہ کے عظیم ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر کئے جانے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔

شیعہ علماکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقا عزیز ہے تو انہیں چاہیے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاَاجازت نہ دیں.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماکونسل کے رہنما کا کہنا ہے کہ امریکا،اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو دائو پر لگا رکھا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ جرات کو اپنا ہتھیار بنا لے تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے خلاف کھڑی ہونے کی ہمت نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر چہلم کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کابھی جائزہ لیا گیا، جبکہ دیگر ملی، مذہبی اور انجمنوں کے ذمہ داران و سر براہان کو چہلم میں شرکت کے لیے دعوت بھی گئی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری