علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 18لاکھ سے زائد طلبا ہیں: پروفیسر ڈاکٹر ضیا


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 18لاکھ سے زائد طلبا ہیں: پروفیسر ڈاکٹر ضیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا نے کہا ہے کہ ریجنل کیمپس کو مضبوط بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیا کا کہنا ہے کہ اس وقت 54ریجنل سنٹر بن چکے ہیں، زیارت میں ماڈل سٹڈی سنٹر بنانے جارہے ہیں، مورو اور ملیر میں ماڈ ل سنٹر بنایا ہے 16سال کی تعلیم پروگرام کو مضبوط کرنے کےلئے آگاہی پورٹل بنادیا ہے ٹیوٹرزکی آن لائن سلیکشن کی ہے اب جتنا بھی تدریسی مواد ہے وہ آن لائن دستیاب ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ریجنل کیمپس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،ریجنل ڈائریکٹر ملتان کیمپس غلام حسین کھوسہ بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے مزیدکہا کہ علاقائی کیمپس کو مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ طلبا کو گھر کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر ہوسکیں، یونیورسٹی کوڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیں جس سے شفافیت آئے گی، ملک میں بڑھتے ہوئے تعلیم اداروں کے باوجود اوپن یونیورسٹی نے معیاری تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہم نے اوپن مارکیٹ میں اپنی اہمیت کو مزید منوایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اس وقت پورے پاکستان میں 18لاکھ سے زائد طلبا ہمارے رجسٹرڈ طلبا ہیں، ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ رواں برس ہم نے ایچ ای سی کی گرانٹ کےلئے 35ریسرچ پراجیکٹ جمع کرائے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری